کرائسٹ چرچ،03؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) نچلے آرڈرکے بلے بازوں ایش سوڈھی اور نیل ویگنیر نے دوسرا کرکٹ ٹسٹ ڈرامائی طور پر ڈرا کرایا جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز 1-0 سے جیت لی۔انگلینڈ اس وقت جیت سے صرف چار وکٹ دور تھا جب چائے سے پہلے دوسری نئی گیند لی گئی لیکن وہ صرف ایک ہی وکٹ اور لے سکے۔کولن ڈی گرانڈ ہومس کے طور پر نیوزی لینڈ نے ساتواں وکٹ گنوایا جس کے بعد اس جوڑی نے 188 گیندوں میں 37 رن ہی شامل۔لیکن اس وقت آل آؤٹ ہونے سے بچنا اہم تھا۔نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹ پر 256 رن بنائے۔ویگنیر سات رن بنا کر آؤٹ ہوئے خراب روشنی کی وجہ سے کھیل آٹھ گیند پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔اس ڈرا سے نیوزی لینڈ نے سیریز 1-0 سے جیت لی۔پہلا ٹیسٹ اس نے ایک اننگز اور 49 رنز سے جیتا تھا۔اس ہار کے ساتھ ہی انگلینڈ کا غیر ملکی سرزمین پر فتح سے محروم رہنے کا سلسلہ 13 ٹیسٹ کا ہو گیا۔سوڈھی نے 168 گیندوں میں 50 رن بنائے جبکہ ویگنیر نے 103 گیند کھیل کر سات رن بنائے۔صبح اسٹیورٹ براڈ نے پہلی دو گیند پر جیت راول اور کین ولیمسن کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو شکست کے دہانے پر دھکیل دیا تھا۔اس کے بعد وقفے وقفے پر میزبان وکٹ گرتے رہے۔راس ٹیلر نے براڈ کو ہیٹ ٹرک نہیں بنانے دی لیکن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔